کانپور – جھانسی نارکوٹکس ٹیم اور سجیٹی تھانے کی مشترکہ پولیس ٹیم نے اتوار کو گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا۔ ٹیم نے اسمگلروں کے قبضہ سے ایک کوئنٹل، 91 کلو گرام اور تین سو گرام گانجہ برآمد کیا۔ جس کی قیمت تقریباً 95 لاکھ روپئے ہے۔
اسسٹنٹ پولیس کمشنر گھاٹم پور رنجیت کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اودھیش کمار،رمیش، پرکاش سنگھ عرف مونواور شیوم سنگھ شامل ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کے دوران نارکوٹکس ٹیم جھانسی کی اطلاع پر چکری پولس تھانہ انچارج چندن پانڈے اور ان کی ٹیم نے ایک ٹریکٹر کو بھوسا لے جاتے ہوئے دیکھا اور اسے روک کر مکمل جانچ شروع کی۔ اسی دوران جب گاڑی میں موجود دیگر لوگ پہنچے تو سارا معاملہ سامنے آیا اور وہ بھوسے کے درمیان چھپایا گیا گانجہ لے جا رہے تھے۔ اسمگلروں کے قبضے سے کل ایک کوئنٹل، 91 کلو گرام اور 300 گرام گانجہ برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد گانجے کی مالیت تقریباً 95 لاکھ روپئے ہے۔
