پریاگ راج، 23 نومبر (ہ س)۔
امیش پال قتل کیس میں 50,000 روپے کے انعامی فرار ریسٹورنٹ آپریٹر نفیس کو بدھ کی دیر رات نواب گنج کے اناپور میں پولیس انکاوٗنٹر کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ اس کی بائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ اس کو سواروپرانی اسپتال میں علاج کے لئےداخل کروایا گیا ہے۔ اس کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔
ڈی سی پی گنگا نگر ابھیشیک بھارتی کے مطابق بدھ کو رات 11:30 بجے پولیس کی ٹیمیں پریاگ راج پرتاپ گڑھ سرحد پر نواب گنج کے اناپور میں گشت پر تھیں۔ اسی دوران دو افراد کو بائک پر آتے دیکھا گیا۔ رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی اور بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ان کا پیچھا کیا تو موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے دونوں نیچے گر گئے۔ اس کے بعد بھی وہ فائرنگ کر تے رہے۔ پولیس کی فائرنگ میں ایک حملہ آور کی ٹانگ میں گولی لگی جس کے باعث وہ وہیں گر گیا۔ پولیس نے زخمی ملزم سے پستول، کارتوس اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ حملہ آور نفیس تھا جو امیش پال قتل کیس کا ملزم ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کے ذریعے اشرف نے اپنے اور اپنے بھائی کے کالے دھن کا بڑا حصہ مختلف کاروباروں میں لگایا۔ بدلے میں نفیس مافیا اور اس کے خاندان کو مالی مدد فراہم کرتا تھا۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
