امپھال، 3 مارچ
منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور ناقابل رسائی علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی مہم چلائیں۔ آپریشن میں 217 افراد کو انڈین جوڈیشل کوڈ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے آج بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 37 پر344 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے اور قومی شاہراہ نمبر 2 پر 266 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اورمحفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پرسخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پرتعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 133 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
