نئی دہلی،08 اپریل – ۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 90 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 86 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے جبکہ ڈیزل92.34 فی لیٹر پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ ہفتے کے پہلے دن ابتدائی کاروبار میں 1.39 ڈالر یعنی 1.52 فیصد کی کمی کے ساتھ 89.78 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ بھی 1.24 ڈالر یعنی 1.43 فیصد کم ہوکر 85.60ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
