امپھال، 16 جنوری (ہ س)۔ منی پور پولیس نے عام لوگوں، دکانداروں سے غیر قانونی طور پر رقم کی وصولی کرنے کے الزام میں امپھال مغربی ضلع سے پیوپلز ریولوشنری پارٹی آف کانگلیپاک (پریپاک) کے دو ارکان کو گرفتار کیاہے۔ منی پور پولیس نے آج بتایا کہ ان کے قبضے سے ایک میگزین کے ساتھ ایک .32 پستول اور 4 لائیو راو¿نڈ، 22000 روپے نقد،’پریپاک (پی)‘فنانس کمیٹی-1 سائمن لکھے ہوئے دو کارڈ کو ضبط کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
