• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے اشارے، ایشیائی بازار میں بھی تیزی
Business

گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے اشارے، ایشیائی بازار میں بھی تیزی

CliQ INDIA
Last updated: December 14, 2023 7:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے اشارے، ایشیائی بازار میں بھی تیزی

نئی دہلی، 14 دسمبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج مضبوطی کے اشارے مل رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ انڈیکس میں پچھلے سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ کاروبار بند ہوئے تھے۔ آج ڈاو جونز فیوچرز بھی تیزی سے تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تاہم گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کرنے کے بعد یورپی بازار ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ وہیں ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ میں جوش و خروش کا ماحول تھا۔ ڈاو جونز 512 پوائنٹس چھلانگ لگا کر پہلی بار 37,000 کا ہندسہ عبور کرکے ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے بھی 1.21 فیصد چھلانگ لگاکر 4,699.69 پوائنٹس کی سطح پر پچھلے سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 168.17 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد اضافے کے ساتھ 14,701.57 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو جانز فیوچرز بھی آج 94.65 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد اضافے کے ساتھ 37,183.89 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

امریکی بازار کے برعکس یوروپی بازار پچھلے سیشن کے دوران مسلسل دباو میں تجارت کرنے کے بعد ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی سی انڈیکس 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 7,548.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری طرف سی اے سی انڈیکس نے پچھلے سیشن کی تجارت کو 0.16 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,531.22 پوائنٹس پر ختم کیا۔ اسی طرح ڈیکس انڈیکس 0.15 فیصد گر گیا اور 16,766.05 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں بھی آج عام طور پر تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ ایشیا کی 9 مارکیٹوں میں سے 8 کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ ایک انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ہے۔ ایشیائی بازاروں میں اکیلے نکیئی انڈیکس 284.02 پوائنٹس یعنی 0.86 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 32,642.33 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

دوسری طرف گفٹ نفٹی 214 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد کے اضافے کے ساتھ 21,239 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 179.51 پوائنٹس یا 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ 16,408.26 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس بھی کاروبار میں اب تک 1.20 فیصد بڑھ کر 2,540.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 3,131.53 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

اس کے علاوہ تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 17,612.91 پوائنٹس کی سطح پر، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.43 فیصد مضبوط ہوکر 1,377.41 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 7,135.56 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 2,977.56 پوائنٹس پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

ہندوستانی معیشت کے تناظر میں کینیڈین اکسپرٹ نے امریکہ کو اقتصادی محاذ آرائی سے بچنے کا مشورہ دیا
اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر بند، سینسیکس نے 305 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی
خام تیل 88 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
گلوبل مارکیٹ سے ملے- جلے اشارے، ایشیا میں بھی ملا جلا کاروبار
خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article پولیس انکاؤنٹر میں 14 لاکھ روپے کا انعامی نکسلی چیتو عرف مڑکام ہڑما ہلاک، ہتھیار برآمد
Next Article امریکی ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے مواخذہ کی تحقیقات کی منظوری دی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?