نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 88 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق منگل کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹرکی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.36 ڈالر یعنی 0.41 فیصد کی کمی کے ساتھ 87.81 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہاہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.22 ڈالر یعنی 0.27 فیصد کی کمی کے ساتھ 82.53 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
