خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ برینٹ کروڈ 78 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 72 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ تاہم عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز ابتدائی تجارت میں برینڈ کروڈ 0.47 ڈالر یعنی 0.60 فیصد کی کمی کے ساتھ 77.82 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.53 ڈالر یعنی 0.73 فیصد کی کمی کے ساتھ 71.87 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
