وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین 13 دسمبر کو جامتاڑا جائیں گے
رانچی، 9 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین 13 دسمبر کو جامتاڑا ضلع کے نالہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نالہ بلاک میں منعقد ’’آپکی یوجنا، آپ کی سرکار، آپ کے دوار‘‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کی تیاری کے بارے میں ڈی سی ششی بھوشن مہرا نے کہا کہ 13 دسمبر کو نالہ بلاک میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ممکنہ آمد اور ’’آپکی یوجنا آپ کی سرکار آپ کے دوار‘‘ پروگرام میں اسکیموں کا افتتاح، سنگ بنیاد اور اثاثوں کی تقسیم کا کام کیا جائے گا۔ اس کے لیے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ افتتاح، سنگ بنیاد رکھنے اور اثاثہ جات کی تقسیم سے متعلق فہرست تیار کرکے اسے جلد دستیاب کرائیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
