
دھنباد-گومو سے گزرنے والی کئی ٹرینیں 30 دسمبر سے 16 جنوری تک منسوخ
رانچی، 23 دسمبر (ہ س)۔ جنوبی سنٹرل ریلوے کے سکندرآباد ڈیویژن میں حسن پرتی روڈ اور اپل اسٹیشن کے درمیان تیسری لائن کے شروع ہونے کے پیش نظر دونوں اسٹیشنوں پر این آئی کا کام کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے دھنباد اور گوموہ سے گزرنے والی کئی ٹرینوں کو 30 دسمبر سے 16 جنوری کے درمیان مختلف تاریخوں میں منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دھنباد سے گزرنے والی ٹرین نمبر 12521 برونی-ایرناکولم ایکسپریس یکم اور 8 جنوری کو اور ٹرین نمبر 12522 ایرناکولم-بیرونی ایکسپریس 5 اور 12 جنوری، ٹرین نمبر 07007 سکندرآباد-رکسول اسپیشل 3 اور 10 جنوری، ٹرین نمبر 07008 رکسول -سکندرآباد اسپیشل 5 اور 12 جنوری، ٹرین نمبر 07051 حیدرآباد-رکسول اسپیشل 30 دسمبر اور 13 جنوری، ٹرین نمبر 07052 رکسول-سکندرآباد اسپیشل 2، 9 اور 16 جنوری اور گومو ہوکر جانے والی ٹرین نمبر 03253 پٹنہ-سکندرآباد اسپیشل 1، 3، 8 اور 10 جنوری، ٹرین نمبر 07255 حیدرآباد-پٹنہ اسپیشل 3 اور 10 جنوری، ٹرین نمبر 07256 سکندرآباد-پٹنہ اسپیشل 5 اور 12 جنوری کو منسوخ رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
