منی پور پولیس نے 271 لوگوں کوحراست میں لیا
امپھال، 18 اپریل منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ مہم کے دوران تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 271 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے آج بتایا کہ ضروری اشیا قومی شاہراہ نمبر 37 پر 237 گاڑیوں اور قومی شاہراہ نمبر 2 پر 283 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 125 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
