رانچی، 3 مارچ
جھارکھنڈ ہوم گارڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل میٹنگ 10 مارچ کو ہوگی۔ ریاستی صدر روی مکھرجی نے اتوار کو کہا کہ جھارکھنڈ ریاست کے ہوم گارڈ سپاہیوں کی جنرل میٹنگ 10 مارچ کو دھروا گول چکر واقع میدان میں بلائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام ہوم گارڈ جوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 10 مارچ کو صبح 10 بجے زیادہ سے زیادہ تعداد میں دھروا گول چکر میں واقع گراونڈ پر پہنچیں۔
