سابق وزیر سمیت کئی وفود نے ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کی
جموں، 14 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر پریا سیٹھی نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور جموں خطے کے روحانی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔ دیویندر سنگھ رانا، سابق قانون ساز اور سینئر بی جے پی لیڈر نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
جموں کشمیر شرنارتھی ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے کمیٹی کے صدر گرودیو سنگھ کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا اور 1947 کے پاک مہاجرین کے متعلقہ مسائل کو حل کرنے میں ان سے مداخلت کی درخواست کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات اور مسائل کو مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ دریں اثنا ونود جیسوال، چیف جنرل مینیجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا، چندی گڑھ سرکل نے بینک کے عہدیداروں کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں ایس بی آئی کی جانب سے خدمات کی توسیع اور سماجی و اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے ان کے عزم سے آگاہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
