جموں، 3 فروری
ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر کے ایک وفد نے سوسائٹی کے صدر پروفیسر بی ایل زوتشی کی قیادت میں آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو سوسائٹی کے زیر انتظام گاندھی میموریل کالج سری نگر کی بحالی کے معاملے سے آگاہ کیا۔ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر کے ممبران بشمول پروفیسر اشوک آئمہ، سابق وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی آف جموں ایس کے رینا ، ویریندر رینا اور دلیپ مٹو بھی موجود تھے۔لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے وفد کے مطالبات کو غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ عوامی مفاد میں اُن کے مسائل مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر پورا کیا جائے گا ۔
