رامبن، یکم مارچ ۔
سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کو رامبن ضلع کے منی موڑ علاقے کے قریب گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ٹینکر کے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ آئل ٹینکر جموں سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بندر موڑ پرڈرائیورنے ایک تیزرفتارٹینکراپنا کنٹرول کھو دیا اور گاڑی ہائی وے سے 1500 فٹ نیچے جاگری۔ ڈرائیور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، لیکن ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
