نئی دہلی،یکم مارچ ۔ مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو نئی دہلی سے پورے ملک میں واقع سات بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔ ان میں سے ایک سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کا محکمہ جاتی رہائشی کمپلیکس بھی ہے۔
سیتا رمن نے وزارت خزانہ میں ریونیو محکمہ کا سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کے لئے ہریانہ کے فرید آباد کے سیکٹر-28 میں 198 کوارٹرز پر مشتمل ایک رہائشی کمپلیکس کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ انہوں نے گروگرام کے سیکٹر-53 میں ایک رہائشی کمپلیکس کا ورچوئل سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیر خزانہ نے متوسط اور سینئر سطح کے افسران کو رہائش کی مناسب سہولیات فراہم کرنے کے لئے سیکٹر-9، دوارکا، نئی دہلی میں 256 کوارٹرز پر مشتمل ایک ڈپارٹمنٹل رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کیا ۔
اس کے علاوہ مرکزی وزیر خزانہ نے محکمہ مالیاتی خدمات کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے نئے مقامی ہیڈ آفس کی عمارت، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے انٹرنیشنل بزنس سینٹر کی عمارت، گجرات کے گاندھی نگر واقع گفٹ سٹی میں کینرا بینک کے آئی ایف ایس سی بینکنگ یونٹ اور چنئی میں یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ بنیادی ڈھانچہ اقدامات گفٹ سٹی میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں گے اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی کو جدید ترین ہیڈ کوارٹر کی عمارت فراہم کریں گے۔
اس موقع پر سنجے ملہوترا، سکریٹری، محکمہ ریونیو، وزارت خزانہ، وویک جوشی، سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، نتن گپتا، چیئرمین سی بی ڈی ٹی، سنجے اگروال،چیئرمین سنٹرل بورڈ آف انڈائریکٹٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی )،ایل آئی سی کے چیئرمین اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی ) کے عہدیداران، یونائیٹڈ انڈیا انشورنس اور کینرا بینک کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
