نئی دہلی، 3 فروری
دہلی کی راو¿ز ایونیو کورٹ نے دہلی ایکسائز گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں 17 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ خصوصی جج ایم کے ناگپال نے یہ حکم دیا۔
آج ان دونوں کی عدالتی تحویل ختم ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ 20 جنوری کو عدالت نے دونوں کی عدالتی تحویل میں آج تک توسیع کر دی تھی۔ آج ہی عدالت نے سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے حلف لینے راجیہ سبھا جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے سنجے سنگھ کو 5 فروری کو پولیس حراست میں راجیہ سبھا جانے کی اجازت دی۔
ای ڈی نے سنجے سنگھ کو 4 اکتوبر کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ سنجے سنگھ نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔
