بہار میں دو دن کی بارش سے سردی میں اضافہ، صبح دھند چھائی
پٹنہ، 08 دسمبر (ہ س)۔ بہار میں گزشتہ دو دنوں کی بارش کے بعد موسم کامزاج بدل گیا ہے۔ اس کے باعث درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ سردی بڑھ گئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 17 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ جمعہ کی صبح بھی لوگوں نے ہلکی کہرے کی چادر دیکھی۔
بوندا باندی کے بعد لوگوں کو گردوغبار سے راحت ملی ہے۔ حالانکہ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت مطلع ابر آلود رہے گا۔ بوندا باندی کا امکان ہے۔ بوندا باندی کی وجہ سے بازار میں خاموشی چھائی ہے۔ لوگ صرف ضروری کاموں کے لیے گھروں سے نکل رہے ہیں۔
موسم کی تبدیلی نے کسانوں کی پریشانیاں کم کر دی ہیں۔ درجہ حرارت میں کمی کے باعث کسان گیہوں کی بوائی نہیں کر سکے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
