جموں، 24 اکتوبر(ہ س)۔
کٹھوعہ ضلع کے راج باغ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جتھانہ علاقے میں اُس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مذہبی مبلغین پر چند نوجوانوں نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ مبلغین ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب اچانک اُن پر حملہ کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس موقع پر موجود تھی، تاہم حملہ آوروں کو فوری طور پر روکنے میں ناکام رہی۔اطلاعات کے مطابق مرکزی ملزم رویندر سنگھ تھیلا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پہلے سے کئی مقدمات درج ہیں۔ واقعہ سامنے آتے ہی کٹھوعہ پولیس نے بروقت اور سخت کارروائی عمل میں لائی۔
پولیس حکام نے واقعے میں غفلت برتنے والے آٹھ پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما نے اس واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور محکمہ پولیس کے اندر غفلت یا نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مبلغین مختلف علاقوں میں امن، بھائی چارے اور اخلاقی قدروں کے فروغ کے لیے سرگرم تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر
