حیدرآباد، 3 دسمبر(ہ س)۔
وزیراعلی چندرشیکھرراؤ نے راج بھون پہنچ کراپنا استعفی گورنرتمیلی سائی سوندراراجن کے حوالے کردیا۔پرگتی بھون سے وزیراعلی کے سی آر راج بھون تک صرف دو کاروں کے ذریعہ روانہ ہوئے۔کے سی آراپنی خودکی کارمیں راج بھون گئے۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے شاندارمظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔کانگریس پارٹی نے65 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔مزید دیگرپارٹی قائدین کی کانگریس میں شمولیت کے امکانات ہیں۔ اسی دوران وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے گجویل سے کامیابی حاصل کرلی اورکاماریڈی سے ہارگئے۔
ہندوستھان سماچار//محمد
