فلسطینیوں اور غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں مظاہرہ، برطانوی پارلیمنٹ کے راستے بند
سرینگر، 07 جنوری( ہ س)۔
جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں اتوار کے روز نیپال کے دو باشندوں سمیت پانچ افراد کو جنگلاتی جڈی بوٹیوں کو نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک پولیس پارٹی نے گلاب گڑھ میں ایک گاڑی کو روکا اور بڑی مقدار میں جنگلاتی جڈی بوٹیوں سے لدے پانچ تھیلے برآمد کئے۔انہوں نے کہا کہ پانچ افراد جن میں نوانگ سینتم ساکنہ پاڈر کشتواڑ، دہلی کے کشتیج بھوتانی، اتراکھنڈ کے مہاویر اور نیپال کے باشندے ساگر تمانگ اور گان ماگر، جو اس وقت دہرادون میں رہ رہے ہیں، کو گرفتار کیا گیا اور گاڑی کو ضبط کرلیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اتھولی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/محمد
