بیگوسرائے، 17 اکتوبر(ہ س)۔ ویر پور تھانہ علاقہ میں ویرپور ٹمٹم اسٹینڈ چوک کے قریب پاگل کتے نے منگل کو دہشت پھیلا دی۔ ایک گھنٹے کے اندر اس نے ایک ایک کر کے کئی لوگوں کو کاٹ لیا۔ اس میں ویرپور مشرقی پنچایت کے وارڈ 6 رہائشی وپن یادو کی اہلیہ نبھا دیوی، سنیل مہتو کی اہلیہ منجو دیوی، محمد نوشادکے لڑکے محمد نثارول اور رام ناتھ شرما شامل ہیں۔مقامی لوگوں اور متاثرہ خاندان کے رشتہ داروں نے آناً فاناً میں ان سب کو علاج کے لیے مقامی پی ایچ سی پہنچایا۔ جہاں ڈیوٹی پر موجودصحت عملہ نے ابتدائی طبی علاج کیا اور ریبیز کے انجیکشن لگائے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پاگل کتے نے متاثرہ کے منہ، بازو، ہاتھ اور کمر کو نشانہ بنایا، پاگل کتے کی دہشت سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
