پٹنہ، 2 اکتوبر (ہ س) ۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پرجمعرات کے روز گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ کے گاندھی میدان واقع مہاتما گاندھی کے آدم قد مجسمہ پرگلپوشی کی۔ وزیر اعلیٰ نے ان کے نظریات کی تقلید کا عہد بھی کیا۔محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے فنکاروں نے آرتی پوجن، بھجن، کیرتن، بہار گیت، اور حب الوطنی کے گیت پیش کئے۔ وزیر اعلیٰ نے گاندھی کی شکل بنائے گئے سریش کمار ججو سے بھی ملاقات کی۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ اور گورنر نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر پٹنہ کے شاستری نگر پارک میں منعقدہ ریاستی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر اور وزیر اعلیٰ نے لال بہادر شاستری کو شاستری نگر پارک میں نصب ان کے مجسمے پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔
محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے فنکاروں نے آرتی پوجن، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت بھی پیش کئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
