میرٹھ، 04 نومبر (ہ س)۔
میرٹھ ضلع کے سردھنہ میں ہفتہ کو سمپورن سمادھان دیوس کے موقع پر کارروائی نہ ہونے سے ناراض ایک عصمت دری متاثرہ نے اپنے اوپر کیراسن کا تیل ڈال کر خود سوزی کی کوشش کی۔ پولیس نے متاثرہ کے ہاتھ سے تیل کی بوتل چھین لی۔
سرور پور تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں چھ ماہ قبل لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ متاثرہ فریق کا الزام ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی اور ملزم فریق انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ بدھ بھکشو جمعرات کو جب ان کے گھر آئے تو ملزمان نے اس کے گھر پر پتھراؤ کیا۔ پولیس بھی اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ اس کے برعکس پولیس نے انہیں پولیس چوکی سے بھگا دیا۔ ہفتہ کو متاثرہ اور اس کے اہل خانہ بدھ بھکشؤں کے ساتھ کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سمپورن سمادھان دیوس پر پہنچے۔ یہاں بھی کارروائی کی یقین دہانی کے بعد متاثرہ نے خود پر مٹی کا تیل ڈال دیا۔ یہ دیکھ کر پولیس نے متاثرہ کے ہاتھ سے مٹی کے تیل کی بوتل چھین لی۔ ایس ڈی ایم سردھنہ پنکج پرکاش راٹھور اور ٹرینی سی او نتن تنیجا نے متاثرہ خاندان کے مسائل سنے ۔ سردھنہ انسپکٹر رماکانت پچوری نے متاثرہ کو پولیس جیپ میں تھانے بھیج دیا۔ حکام نے پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
