کولکاتا، 14 جنوری (ہ س)۔ مکر سنکرانتی سے پہلے میٹروپولیٹن کولکاتا سمیت پوری ریاست میں شدید سردی پڑنے لگی ہے۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں واقع گنگا ساگر ساحل پر پورے ملک سے تقریباً 35 لاکھ لوگ پنیہ اسنان(غسل) کرنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے درجہ حرارت میں کمی کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 12.9 ڈگری سیلسیس درج ہوا جو کہ معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 22 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو معمول سے تین ڈگری کم ہے۔ کولکاتا کے علاوہ ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدنی پور، پورلیا، بنکورا، جھارگرام اور مرشد آباد اضلاع میں بھی درجہ حرارت 10 سے 20 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا، جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے۔ شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
