سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے متعدد گاوں میں سرچ آپریشن شروع کیا
جموں، 2 ستمبر (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے منگل کو پونچھ ضلع کے متعدد گاوں میں بڑے پیمانے پر محاصرہ و تلاشی مہم چلائی۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی اسپیشل آپریشن گروپ، سی آر پی ایف اور فوج کی مشترکہ ٹیموں نے مصدقہ اطلاع پر شروع کی۔
کارروائی کے دوران فورسز نے سوئیاں کتھا، بنجولا جنگل، جلیاں-اعظم آباد، کھنیتر محلہ، کلشن اور ڈوپریانہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی تلاش کی۔ اسی طرح پیر کے روز منجاکوٹ کے کوٹلی باون گھاٹی، بہرا قصبہ، ٹوپا اور منگلا نو مینڈھر میں بھی تلاشی آپریشن کیا گیا، تاہم طویل کارروائی کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
اس سے قبل پیر کو فوج نے مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو سرحد پار واپس دھکیل دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
—————
ہندوستان سماچار / محمد اصغر
