بڈگام، 10جولائی (ہ س): وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نارکارہ علاقے میں دو سالہ لڑکا اپنے گھر میں اونچائی سے گرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی بچے کی شناخت نارکارہ بڈگام کے رہنے والے ارکان کے طور پر ہوئی ہے، اسے اس واقعہ کے بعد ہنگامی علاج کے لئے جے وی سی اسپتال بمنہ لے جایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچہ اس وقت تشویشناک حالت میں ہے اور ڈاکٹر اس کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab
