وینکوور (کناڈا)، 14 جنوری (ہ س)۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے کلارک کاونٹی اور پورٹلینڈ-وینکوور میٹرو ایریا میں لوگ برفانی طوفان کا سامنا کر رہے ہیں۔ وینکوور میں موسم سرما نے گزشتہ 33 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ برفباری، ژالہ باری اور تیز مشرقی ہواوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مقامی اخبار دی کولمبین نے نیشنل ویدر سروس کے سینئر سائنسداں شان ویگل کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کی شام 4 بجے تک دریائے کولمبیا کے قریب مشرقی پورٹ لینڈ میں ڈیڑھ انچ برف پڑ چکی تھی۔ بارش رک گئی تو اتوار سے منگل تک موسم خشک رہے گا۔
ویگل نے کہا، ’’وینکوور میٹرو کے علاقے میں آج رات 10 بجے تک برف پڑ سکتی ہے۔ لوگوں کو کئی دنوں تک سردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ درجہ حرارت معمول سے نیچے رہ سکتا ہے۔ وینکوور کلینک نے کہا کہ اس کا رج فیلڈ اور کیماس ارجنٹ کیئر بند ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
