• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > (اپ ڈیٹ) مندر وہیں بنایا گیا ہے جہاں اسے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا: وزیر اعلیٰ یوگی
National

(اپ ڈیٹ) مندر وہیں بنایا گیا ہے جہاں اسے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا: وزیر اعلیٰ یوگی

CliQ INDIA
Last updated: January 23, 2024 6:00 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

اجودھیا، 22 جنوری (ہ س) ۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شری اجودھیا دھام میں شری رام للا کے بال روپ وگرہ کی پران پرتشٹھا کی تقریب کی تکمیل کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مندر وہی بنایا گیا ہے جہاں اسے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ 500 سال کے طویل وقفہ کے بعد اس طویل انتظار کے موقع پر دل میں جذبات ایسے ہیں کہ ان کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔یقیناً آپ سب بھی ایسا ہی محسوس کر رہے ہوں گے۔ آج اس تاریخی اور انتہائی مقدس موقع پر ہندوستان کا ہر شہر اور ہر گاؤں اجودھیا دھام ہے۔ ہر راستہ شری رام کی جائے پیدائش کی طرف آرہا ہے۔ رام کا نام ہر ذہن میں ہے۔ ہر آنکھ میں خوشی کے آنسوؤں ہیں۔ ہر زبان رام رام کر رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم تریتایوگ میں پہنچ گئے ہیں۔ آج ہر رام بھکت کے دل میں خوشی، فخر اور اطمینان کا احساس ہے۔ آخر بھارت کو اس دن کا انتظار تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس جذباتی دن کے انتظار میں تقریباً پانچ صدیاں بیت گئیں، درجنوں نسلیں ادھوری خواہشات کے ساتھ اس سرزمین سے رخصت ہوئیں لیکن انتظار اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رہا۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ شری رام جنم بھومی شاید دنیا کا پہلا ایسا انوکھا معاملہ ہو، جس میں کسی قوم کی اکثریتی برادری نے مندر کی تعمیر کے لیے اتنے سالوں تک لڑائی لڑی ہو۔ اپنے ملک میں سماج کے ہر طبقے بشمول سنیاسیوں، سنتوں، پجاریوں، ناگوں، نہنگوں، دانشوروں، سیاست دانوں، جنگل کے باشندوں وغیرہ نے ذات پات، نظریہ اور طریقہ عبادت سے اوپر اٹھ کر رام کی خاطر اپنے آپ کو قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اطمینان ہے کہ مندر بالکل وہی بنا یا گیا ہے جہاں اسے تعمیر کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔ ہمارے عزم اور سادھنا کی تکمیل کے لیے، ہمارے انتظار کے خاتمے کے لیے، ہمارے عزم کی تکمیل کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ اور مبارکباد۔

اب ہم سب نے ویدک رسومات کے مطابق مندر میں رام للا کی پران پرتیشٹھا کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مبارک ہے وہ فنکار جس نے ہمارے ذہنوں میں بسی ہوئی رام کی تصویر کو ٹھوس شکل دی۔

انہوں نے کہا کہ شری رام جنم بھومی مکتی مہایاگیا نہ صرف یقین کے امتحان کا دور تھا بلکہ پورے ہندوستان کو اتحاد کے دھاگے میں باندھنے کے لیے قوم کے اجتماعی شعور کو بیدار کرنے کے مقصد میں بھی کامیاب ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا ہماری نسل خوش قسمت ہے، وہ لوگ جو رام کے اس کام کو دیکھ رہے ہیں اور اس سے بھی زیادہ خوش قسمت وہ ہیں جنہوں نے رام کے اس کام کے لیے اپنا سب کچھ وقف کر دیا ہے اور اسے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ

You Might Also Like

صدر جمہوریہ مرمو آج سے 2 مارچ تک جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے دورے پر، پہلے رانچی جائیں گی
ایف ایس ایس آئی نے دیوالی کے دوران ملاوٹ کو روکنے کے لیے مٹھائیوں کی نگرانی بڑھائی۔
توانائی بحران: روسی تیل بردار جہاز نے چین کے بجائے بھارت کا رخ کیا
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
پیر کی گلی میں تازہ برفباری کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹریفک معطل

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article علی گرھ نمائش کی تیاریوں میں سستی پر ڈی ایم کی برہمی
Next Article قائم مقام وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بن گئے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026
بہار اے آئی سمٹ 2026 میں پٹنہ میں مصنوعی ذہانت ، مہارت اور معاشی ترقی کی نمائش کی جائے گی
Uncategorized
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?