علی گڑھ، 22 جنوری(ہ س)۔
علی گڑھ کی تاریخی ریاستی صنعتی اور زرعی نمائش کا افتتاح یکم فروری کو ہوگااس سلسلہ میں چل رہی تیاریوں کا معائنہ کرنے ڈی ایم اندرا وکرم سنگھ آج نمائش میدان پہنچے۔ معائنہ کے دوران انہوں نے تعمیراتی کاموں میں سست رفتاری اور کوتاہیوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نمائش میں تین دن کی توسیع کی گئی ہے لیکن28جنوری کو مجوزہ افتتاح کی طرح تیاریاں کی جائیں،یکم فروری کو جب نمائش کا افتتاح ہوگا توآنے والوں کا ہجوم نظر آنا چاہیے۔ضلع مجسٹریت نے ٹینٹ، تہ بازاری، ہورڈنگ کے ٹھیکیداروں وغیرہ کو بلا کر سختی سے ہدایت دی کہ سبھی تیاریاں وقت پر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے بیت الخلا کی تعمیر کی سست رفتاری پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔وہیں نمائش کے استقبالیہ گیٹ پر ناموں کے اندراج میں سست روی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انڈسٹریل روم میں صرف انڈسٹری سے متعلقہ کاموں کے لیے اسٹالز الاٹ کر نے کی ہدایت دی، تہ بازاری میں بھی سست کام پرضلع مجسٹریٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔اس موقع پر اے ڈی ایم سٹی امیت کمار بھٹ، نمایش بابو ارپیت شرما وغیرہ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
