• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیل نے حملے تیز کئے، لبنان میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا
International

اسرائیل نے حملے تیز کئے، لبنان میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا

CliQ INDIA
Last updated: October 23, 2023 1:17 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

۔ حماس کے ساتھ جنگ میں شامل ہونا حزب اللہ کی سب سے بڑی غلطی : نیتن یاہو

– اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی آخری وارننگ

تل ابیب/قاہرہ، 22 اکتوبر۔

گزشتہ 15 دنوں سے جاری اسرائیل ۔ حماس جنگ کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ لبنان کی تنظیم حزب اللہ مسلسل اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنا کر حملے کر رہی ہے۔ جوابی حملے میں اسرائیلی فوج نے اتوار کو حزب اللہ کے تین ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کتابچے گرائے اور وہاں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کی آخری وارننگ دی۔ اسرائیلی فوج نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر وہ علاقہ خالی نہیں کرتے تو انہیں بھی دہشت گرد تنظیم حماس سے منسلک سمجھا جائے گا اور وہ بھی حملے میں مارے جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایسی انتقامی کارروائی کرے گا جو لبنان کو تباہ کر دے گا۔ حماس کے ساتھ جنگ میں شامل ہونا حزب اللہ کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اس بار فلسطینیوں کو پرچے گرا کر شمالی غزہ سے جنوب کی طرف جانے کی حتمی وارننگ جاری کی ہے۔ اسرائیلی فوج کا یہ پیغام غزہ کی پٹی کے لوگوں کو موبائل فون آڈیو پیغام کے ذریعے بھی نشر کیا جا رہا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنا رہا ہے بلکہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے کے رہائشیوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ شہری ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کے لئے جنوب کی طرف بڑھیں۔

غزہ میں ممکنہ زمینی حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ فوج پہلے ہی حالات سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم جنگ کے اگلے مرحلے میں اپنی فوج کو لاحق خطرے کو کم کرنے کے لئے اپنے حملوں کو مزید تیز کریں گے۔ اب ہم حملے تیز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شمالی غزہ کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے جنوبی حصے کی طرف چلے جائیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اتوار کو مغربی کنارے میں جنین میں واقع مسجد الانصار پر فضائی حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے مسجد کو جنگی کارروائیوں کا مرکز بنا رکھا تھا۔

ادھر غزہ کے مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے اپنے انتباہی پیغام میں کہا ہے کہ وہاں موجود 125 سے زائد نومولود بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ اگر ایندھن یہاں جلدی نہیں پہنچتا تو سپورٹ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے بچے مر سکتے ہیں۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اتوار کی صبح اسرائیل نے شام میں حلب اور دمشق کے ہوائی اڈوں پر حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے دونوں ایئرپورٹس کے رن وے تباہ ہو گئے ہیں۔ دمشق پر فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

You Might Also Like

جنوبی غزہ، رفح اور خان یونس کے ساحل پراسرائیلی کشتیوں کی گولہ باری
بنگلہ دیش کے ماترباری بندرگاہ کا ایک چینل مکمل، وزیراعظم حسینہ کل کریں گی افتتاح
مغربی کنارا: اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
اجیت ڈووال نے روسی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا لیا جائزہ
حماس کے ساتھ جنگ بندی پر بالواسطہ مذاکرات ہوں گے: اسرائیل | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بی جے پی اور کانگریس کے قد آور لیڈر دھرم شالہ میں ایک ساتھ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
Next Article ہماچل سے لکڑی کی چار اقسام بغیر پرمٹ باہر لے جا سکتے ہیں
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?