نئی دہلی، 11 نومبر (ہ س)۔
پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اگرچہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق پاکستان میں شام 6 بجکر 6 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.1 ناپی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جو لوگ گھروں میں تھے وہ باہر نکل آئے۔
ہندوستھان سماچار
