• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > صومالی لینڈ میں اسرائیلی موجودگی کو’فوجی ہدف‘ سمجھیں گے: حوثیوں کا انتباہ
International

صومالی لینڈ میں اسرائیلی موجودگی کو’فوجی ہدف‘ سمجھیں گے: حوثیوں کا انتباہ

CliQ INDIA
Last updated: December 30, 2025 6:32 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

صنعائ،29دسمبر(ہ س)۔یمن کی حوثی ملیشیا کے رہنما نے خبردار کیا ہے کہ صومالی لینڈ میں کوئی بھی اسرائیلی موجودگی ’فوجی ہدف‘ تصور کی جائے گی۔ اتوار کو شائع کردہ ایک بیان کے مطابق گروپ نے صومالیہ کے الگ ہونے والے خطے کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی تازہ ترین مذمت کی ہے۔آن لائن حوثی میڈیا کے شائع کردہ ایک بیان کے مطابق گروپ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا، ہم صومالی لینڈ میں کسی بھی اسرائیلی موجودگی کو اپنی مسلح افواج کے لیے ایک فوجی ہدف سمجھتے ہیں کیونکہ یہ صومالیہ اور یمن کے خلاف جارحیت اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

اسرائیل نے جمعے کے روز صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کسی ملک کی طرف سے خود ساختہ جمہوریہ کا یہ اولین اعتراف ہے جس نے 1991 میں یکطرفہ طور پر صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔حوثی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور یہ کہ یہ اعتراف ایک مخالفانہ مو¿قف ہے جو صومالیہ اور اس کے قریبی افریقی ممالک کے ساتھ ساتھ یمن، بحیرہ احمر اور اس کے دونوں کناروں پر واقع ممالک کو نشانہ بناتا ہے۔بین الاقوامی شناخت کے لیے کئی عشروں سے کوششیں کرنے والے صومالی لینڈ کو خلیج عدن میں تزویری اور فوجی اہمیت کا حامل مقام حاصل ہے اور اس کی اپنی الگ کرنسی، پاسپورٹ اور فوج ہے۔علاقائی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ صومالی لینڈ سے تعلقات اسرائیل کو بحیرہ احمر تک بہتر رسائی فراہم کریں گے اور وہ یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنانے کے قابل ہو سکے گا۔غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل نے بارہا یمن میں اہداف کو نشانہ بنایا جو اسرائیل پر حوثی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔اکتوبر میں غزہ میں ایک نازک جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے اسرائیل پر اپنے حملے روک دیے ہیں۔صومالیہ میں الشباب کے عسکریت پسند وقتاً فوقتاً دارالحکومت موغادیشو میں حملے کرتے رہتے ہیں۔ اگرچہ صومالی لینڈ میں عموماً صومالیہ سے زیادہ استحکام ہے، پھر بھی یکطرفہ طور پر اعلانِ آزادی کے بعد سے یہ سفارتی تنہائی کا شکار ہے اور کسی ملک نے اسے تسلیم نہیں کیا ہے سوائے اسرائیل کے۔اسرائیل کے اس اعتراف پر افریقی یونین، مصر، ترکی، چھے ملکی خلیج تعاون کونسل اور سعودی عرب میں قائم اسلامی تعاون تنظیم نے تنقید کی تھی۔یورپی یونین کا اصرار ہے کہ صومالیہ کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

اربیل حملے کے بعد امریکا کی عراق میں حزب اللہ بریگیڈز کے ٹھکانوں پر بمباری
عالمی ریڈ کراس کے امدادی قافلے پرغزہ میں فائرنگ، ایک ٹرک ڈرائیور زخمی
اسرائیل نے امریکہ کو رفح کے زمینی حملے بلنکن کے لیے کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی ہے۔
کراچی، شاپنگ مال میں آگ لگنے سے11 افراد ہلاک
اسرائیل مخالف ’میلنشان‘ بن سکتے فرانس کے وزیر اعظم،یہودیوں میں بے چینی | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article آسٹریلیا جنوری سے تمام ہندوستانی برآمدات پر ٹیرف ختم کرے گا: گوئل
Next Article لوٹ کےانعامی ملزم گڈو اور ابھے کما ر گرفتار
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?