امریکہ کی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کواسرائیل نے کیا خارج
تل ابیب، 4 نومبر (ہ س)۔ اسرائیل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی امریکا کی اپیل کو سختی سے مسترد کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے 28ویں دن جمعہ کو دارالحکومت تل ابیب پہنچے۔ انہوں نے اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کی اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی درخواست کی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے بلنکن کے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کو سختی سے مسترد کر دیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ کسی بھی جنگ بندی کا انحصار یرغمالیوں کی رہائی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب صورتحال جنگ بندی کی نہیں ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی پر حماس کے سخت موقف کے باعث جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
بلنکن نے نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ میں اشد ضرورت خوراک، پانی، ادویات اور دیگر سامان کی مزید فراہمی کی اجازت دینے اور سہولیات مہیا کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
