• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیل امن کے حصول کے بین الاقوامی عزم کو چیلنج کر رہا: فلسطین
International

اسرائیل امن کے حصول کے بین الاقوامی عزم کو چیلنج کر رہا: فلسطین

CliQ INDIA
Last updated: August 11, 2025 6:35 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

رام اللہ،10اگست(ہ س)۔فلسطین نے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ تل ابیب نے غزہ شہر پر کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا ہے اسرائیلی پالیسیاں، جن کی نمائندگی غزہ پر دوبارہ قبضہ، مغربی کنارے کو الحاق کرنے کی کوششوں اور القدس کو یہودیانے سے ہو رہا ہے، خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے تمام دروازے بند کر دیں گی۔انہوں نے کہا اسرائیل کی جانب سے اپنی پالیسیوں پر بین الاقوامی تنقید کو مسترد کرنا اور فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کو وسعت دینا دنیا بھر کے ممالک کی طرف سے جاری کردہ انتباہات کے لیے ایک بے مثال چیلنج ہے۔ اسرائیل کا مقصد بین الاقوامی قانونی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے حصول کے بین الاقوامی عزم کو توڑنا ہے۔ ابو ودینہ کا یہ بیان اس دن سامنے آیا ہے جب سکیورٹی کابینہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے 22 ماہ کی جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں واقع غزہ سٹی کا کنٹرول سنبھالنے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ منصوبے کے اہداف میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی سکیورٹی کنٹرول مسلط کرنا اور ایک ایسی متبادل سول انتظامیہ کا قیام شامل ہے جو حماس یا فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نہ ہو۔اسرائیل کے اس منصوبے پر بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی اور اسے مسترد کر دیا گیا ہے تاہم اسرائیل نے اس کے باوجود اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نتن یاہو نے ” ایکس “ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم غزہ پر قبضہ نہیں کریں گے لیکن ہم اسے حماس سے آزاد کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹی کو غیر فوجی بنانا اور پرامن سول انتظامیہ کے سپرد کرنے سے ہمارے یرغمالیوں کو آزاد کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے مستقبل کے کسی بھی خطرے کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

دوسری جانب ابو ردینہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی القدس اور مغربی کنارے کی طرح فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قیادت میں بین الاقوامی برادری کو قابض ریاست کو اپنی جارحیت بند کرنے، امداد میں داخلے کی اجازت دینے اور فلسطین کی ریاست کو غزہ کی پٹی میں اپنی مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے۔واضح رہے اٹلی، آسٹریلیا، جرمنی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں اپنی کارروائیوں کو بڑھانے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں وزراءنے کہا کہ یہ فیصلہ تباہ کن انسانی صورتحال کو مزید بڑھا دے گا۔ یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گا اور عام شہریوں کے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے امکانات کو بڑھا دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بستیوں کے الحاق یا توسیع کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

بنگلہ دیش کے ماترباری بندرگاہ کا ایک چینل مکمل، وزیراعظم حسینہ کل کریں گی افتتاح
مصر سے رفح راہداری کے ذریعے امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل
پاکستان کے مشہور سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ 14 دسمبر کو سنایا جائے گا
پاکستان: ملک کے اگلے وزیراعظم کا انتخاب آج، شہباز شریف کا انتخاب تقریباً طے
حماس کو مٹا کر ہی دم لے گا اسرائیل، دنیا کی پرواہ نہیں

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ٹاپ 6 کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں 1.36 لاکھ کروڑ روپے کی گراوٹ، ریلائنس انڈسٹریز کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔
Next Article حکومت تین لاکھ سے زیادہ قبائلیوں کو جئے جوہار اسکیم کے تحت ماہانہ پنشن دے رہی ہے: ممتا بنرجی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?