امپھال، 21 فروری ۔ تشدد زدہ منی پور میں منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ جاری ہے۔ اس سلسلے میں، آج پولیس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق، منی پور پولیس نے تھوبل ضلع کے لیلونگ بازار کے قمر الہدیٰ (21) نامی اسمگلر کو امپھال ہوائی اڈے پر 2.080 کلو گرام مشتبہ ممنوعہ براؤن شوگر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
ر
