امپھال (منی پور)، 16 نومبر (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے موبائل وہیکل چیک پوسٹ (ایم وی سی پی) کی چیکنگ کے دوران امپھال-مغربی ضلع سے ایک مسلح جنگجو کو گرفتار کیا۔
منی پور پولیس نے آج بتایا کہ گرفتار جنگجو کے پاس سے ایک میگزین کے ساتھ ایک .32 پستول، ایک بی پی جیکٹ، ایک میگزین پاوچ، ایک بی پی ہیلمٹ، 01 ایک مہندرا تھر جیپ اور 01 (ایک) موبائل فون برآمد کیا گیا۔
اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منی پور میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران آئے روز جنگجو ہتھیاروں کے ساتھ پکڑے جا رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
