ممبئی، 24 جولائی (ہ س)مہاراشٹر
کے رائے گڑھ ضلع میں واقع مہاڈ صنعتی اسٹیٹ میں بند پڑی ایک کمپنی کی آڑ میں منشیات
سازی کی غیر قانونی سرگرمی کو پولیس نے بے نقاب کیا۔ پولیس نے اس فیکٹری پر چھاپہ
مار کر 88 کروڑ 92 لاکھ روپے مالیت کی ممنوعہ منشیات ‘کیٹامائن’ برآمد کی اور چار
افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاع
کے مطابق مہاد ایم آئی ڈی سی تھانے کو خفیہ ذرائع سے خبر ملی کہ مہاد انڈسٹریل اسٹیٹ
کے پلاٹ نمبر ای 26/3 پر واقع ‘روہن کیمیکلز’ نامی کمپنی، جو کئی مہینوں سے بند تھی،
دراصل منشیات تیار کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
رائے
گڑھ دیہی پولیس اور مہاد ایم آئی ڈی سی تھانے نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے
کل رات مذکورہ کمپنی پر چھاپہ مارا، جہاں بھاری مقدار میں کیٹامائن ضبط کی گئی۔ فیکٹری
میں تیار ہونے والا یہ نشہ آور مادہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
چھاپے
کے بعد پولیس نے مچھندرا بھوسلے، سوشانت سنتوش پاٹل، شبھم سوتار اور روہن گواس کو
گرفتار کر کے نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ 1985 کی دفعات 8(c)،
22(c)، 25، 27(a)،
29، 42 اور بھارتیہ نیائے سہنتا (بی این ایس) 2023 کی دفعہ 3(5) کے تحت مقدمہ درج
کیا۔
پولیس
اس امر کی بھی چھان بین کر رہی ہے کہ آیا اس معاملے میں مزید افراد بھی ملوث ہیں
اور منشیات کی ترسیل کہاں اور کیسے ہو رہی تھی۔ تحقیقات گہرائی سے جاری ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
——————–
ہندوستان سماچار / خان این اے
