جالون، 28 اکتوبر (ہ س)۔
جالون میں چھیڑ چھاڑ کے مخالفت ایک نوجوان لڑکی کو مہنگا ثابت ہوا۔ ہفتہ کو لڑکے نے لڑکی پر آتش گیر مادہ پھینکا جس سے وہ جھلس گئی۔ لڑکی کو فوری علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ڈاکور کوتوالی علاقہ کے موہانہ گاؤں کی رہاشی 16 سالہ لڑکی کے گھر والوں کا الزام ہے کہ گاؤں کا رہائشی منا راجپوت اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا۔ جب اس نے احتجاج کیا تو اس نے ان کی بیٹی پر آتش گیر مادہ پھینک دیا۔ گھر والوں نے بیٹی کو جھلسی ہوئی حالت میں علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کروایا ہے۔
اس معاملے میں ڈاکور کوتوالی کے انچارج انسپکٹر لوکندر نے بتایا کہ یہ معاملہ آپسی جھگڑے کا ہے۔ دونوں خاندان ایک دوسرے کے مخالف رہتے ہیں۔ منا راجپوت شراب پی کر جھگڑا کرتا ہے جس پر لڑکی نے احتجاج کیا تو گھر سے بوتل میں مٹی کا تیل لا کر لڑکی پر ڈال دیا۔ ملزم کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
