پٹنہ میں بالوتاجر کا قتل، فارچیونر کو رکوا کر ماری گولی
پٹنہ، 6 نومبر(ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ میں بالو تاجر کا گولی مارکرقتل کر دیا۔ متوفی کی شناخت رانی تالاب تھانہ علاقہ کے بیرا ر گاؤں رہائشی دیو راج سنگھ عرف لالوکے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی دیر رات دیو راج اپنی فارچیونرگاڑی میں جا رہے تھے۔ کنپا پل کے قریب گاڑی روک کر وہ جیسے ہی گاڑی سے اترے، اسی وقت پہلے سے گھات لگائے بدمعاشوں نے ان کو گولی مار دی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش کالے رنگ کی اسکارپیو سے فرار ہوگئے۔
دیوراج کو فوری طورپراسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بالو تاجر کے ساتھ موجود عینی شواہدین کے مطابق واردات کو چار بدمعاشوں نے انجام دیا۔ تمام بدمعاشوں کے ہاتھوں میں چھوٹے اسلحے تھے۔ پلک جھپکتے ہی انہوں نے واردات کو انجام دیا اور فرار ہو گئے۔ خطرے کے خدشے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بالو تاجر دیوراج کو پستول اور رائفل کا لائسنس دیا تھا۔ دیوراج نے یہ اسلحہ صرف دو ماہ قبل ہی خریدا تھا۔
اس دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پالی گنج کے ڈی ایس پی پریتم کمارموقع پر پہنچے اورلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پٹنہ ایمس بھیج دیا۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر ملزمین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعے میں ملوث بدمعاشوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
