راجوری پولیس نے ایک کیس میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کیا
جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں پولیس نے ایک مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے جو موٹر سائیکل سڑک حادثے کے ایک کیس میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شاہ نواز ولد جماعت علی شاہ ساکن سموٹے کوٹرنکہ ضلع راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او نوشہرہ سمت مگوترا کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے نوشہرہ سے مفرور کو گرفتار کیا۔ ملزم عرصہ دراز سے اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنے ٹھکانے تبدیل کر رہا تھا تاہم پولیس نے مفرور ملزمان کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے، انسانی و تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔اس ضمن میں نوشہرہ کی عدالت نے مذکورہ ملزم کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
