بی جے پی نے 22 سال قبل پارلیمنٹ کے تحفظ میں قربانی دینے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 13 دسمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج (بدھ) ان سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جو تقریباً دو دہائی قبل ملک کی پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے دوران شہید ہوئے تھے۔ جمہوریت کے سب سے بڑے مندر کو 13 دسمبر 2001 کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پارلیمنٹ ہاوس کے گارڈز اور دہلی پولیس کے اہلکاروں سمیت کل نو سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔
ہوا یوں تھا کہ ٹھیک 22 سال پہلے 13 دسمبر کو پارلیمنٹ کے احاطے میں سفید امبیسڈر کے ساتھ داخل ہونے والے پانچ دہشت گردوں نے 45 منٹ میں جمہوریت کے سب سے بڑے مندر میں گولیاں برسا کر پورے ہندوستان کو چونکا دیا۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے تصادم میں بالآخر پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج صبح اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر ملک کے ان بہادر سپاہیوں کی بہادری اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے ایک باتصویر پوسٹ اپ لوڈ کی ہے۔ کل کی اس تصویر میں وزیر اعظم نریندر مودی سر جھکا کر ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بی جے پی نے لکھا ہے – ’جمہوریت کے سب سے بڑے مندر کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے ماں بھارتی کے امر سپوتوں کو جذباتی خراج عقیدت‘۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
