چنڈی گڑھ، 5 نومبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے ہفتہ کی رات ضلع ترن تارن میں پاک بھارت سرحد کے قریب ایک انکاونٹر کے دوران دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے اتوار کی صبح سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اہم اطلاع پر پولیس نے چوہلا صاحب کے علاقے میں دو اسمگلروں کو گھیرے میں لیا۔ ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور پاکستان کی طرف بھاگنے لگے۔ یہ دیکھ کر پولیس کو گولی چلانا پڑی۔ فائرنگ سے ایک زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ پولیس نے دوسرے کا پیچھا کیا۔ بالآخر دونوں کو پولیس نے انکاؤنٹر میں پکڑ لیا۔
ہندوستھان سماچار//سلام
