چنڈی گڑھ، 28 دسمبر (ہ س)۔
پنجاب پولیس کی اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس نے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کے ایک کارندے کو موہالی سے گرفتار کر لیا۔ وہ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں قتل، مجرمانہ قتل، اسلحہ ایکٹ اور یو اے پی اے سمیت کم از کم 20 مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعرات کو کہا کہ پولیس ٹیموں نے فیروز پور کے ستیہ والا کے رہنے والے وکرم جیت سنگھ عرف وکی سے 30 کیلیبر کا ایک چینی پستول اور آٹھ زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے اس کی ٹویوٹا فارچیونر کار بھی قبضے میں لے لی ہے۔ وکی کو موہالی کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں اس نے پناہ لی تھی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ مجرم وکی کو اے ڈی جی پی پرمود بان کی قیادت میں اے جی ٹی ایف ٹیم نے پکڑا، جس میں اے آئی جی گرمیت سنگھ چوہان اور ڈی ایس پی بکرم جیت سنگھ برار بھی شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وکی کو پاکستانی ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے۔ وہ گولڈی برار اورسابا (امریکہ) کے ذریعے پاکستانی منشیات اور اسلحے کے سمگلروں سے رابطے میں تھا۔ اسے سرحد پار سے اسلحہ اور منشیات کی کھیپ ملتی تھی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ وکی کو حریف گینگ دیویندر بمبیہا کے ایک رکن کو مارنے کا کام سونپا گیا تھا۔ وکی نے شوٹر انکت بھادو کے ساتھ مل کر 2018 میں راجستھان کے گنگا نگر میں اپنے حریف جارڈن کا سنسنی خیز قتل کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
