کولکاتا، 5 نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مشہور بلے باز وراٹ کوہلی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
اتوار کوانہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وراٹ کوہلی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’’خوشی ہے کہ عظیم ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی اپنے یوم پیدائش پر ہمارے ملک کے لیے ایک تاریخی میچ کھیلنے کے لیے کولکاتا میں ہیں۔ وراٹ کو یوم پیدائش کی بہت بہت نیک خواہشات۔ انہیں اور ان کے خاندان کو تمام خوشیوں اور کامیابیوں کی نیک خواہشات۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ 5 نومبر 1988 کو پیدا ہوئے وراٹ کوہلی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اہم رکن ہیں اور ان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں بھی کیا جاتا ہے۔ ورات انڈیا کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
