بانکا، 18 نومبر(ہ س)۔
بہار کی بانکا پولیس نے نکسلی راکیش کمار رائے کوگرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر ستیہ پرکاش کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نےبارا ہاٹ تھانہ علاقہ کے ڈھاکہ موڑ سے گرفتارکیا ہے۔ پولیس کے مطابق راکیش ولد سکندررائے ضلع کے بیلہر تھانہ علاقہ کے بھگوان پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اسے حراست میں لے کر پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ راکیش کماررائے کو پہلے 4 اگست 2015 کو ایک نکسلی معاملہ میں گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا تھا، لیکن ضمانت پررہا ہونے کے بعد وہ فرارہوگیا تھااور جھارکھنڈ میں رہ کرگروہ چلانے لگا۔ اس کے خلاف جھارکھنڈ کے کئی تھانوں میںلوٹ اورمارپیٹ کا معاملہ درج ہے۔ وہ جموئی ضلع کے لکشمی پور تھانے میں درج مقدمہ نمبر 309/18 میں بھی مطلوب ہے۔ ملزم بیلہر واقع ایس ایس بی کے ریڈار پر تھا۔
سائبر تھانہ انچارج محمد صفدر علی نے بتایا کہ کافی دنوں سے اس کی تلاش جاری تھی، جسے باراہاٹ تھانہ علاقہ کے ڈھاکہ موڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال وہ جھارکھنڈ میں رہ کر گرہ چلا رہا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے تمام وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
