نادیہ، 24 جنوری (ہ س)۔
بی ایس ایف نے ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کے پاس سے 2.19 کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ اس اسمگلر کا نام متھن وشواس ہے۔
ذرائع کے مطابق 32ویں بٹالین بارڈر چوکی وجئے پور کے بی ایس ایف اہلکاروں نے مخصوص اطلاع کی بنیاد پر منگل کی رات نادیہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر تلاشی آپریشن کیا۔ اس دوران بی ایس ایف نے سائیکل پر آنے والے ایک مشتبہ شخص کو روکا۔ اس کی تلاشی لینے پر اس کی کمر کے گرد بندھی کپڑے کی پٹی سے سونے کے 19 بسکٹ اور ایک سونے کی اینٹ برآمد ہوئی۔ا سمگلر پکڑا گیا۔ا سمگلر بنگلہ دیش سے سونا بھارت اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ضبط کیے گئے سونے کا وزن 3.56 کلو گرام ہے۔ جس کی تخمینہ مارکیٹ قیمت تقریباً 2.19 کروڑ روپے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے بی ایس ایف نے بھاری مقدار میں سونے کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا تھا۔
