نئی دہلی ، 27 دسمبر (ہ س)۔
مرکزی حکومت اب بھارت برانڈ کے تحت 25 روپے فی کلو کے حساب سے چاول فروخت کرے گی۔ حکومت پہلے ہی بھارت برانڈ کے تحت آٹا اور چنے کی دال فروخت کر رہی ہے۔ اس وقت ملک میں چاول کی اوسط قیمت 43.3 روپے فی کلو ہے ، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بدھ کو دی گئی معلومات میں کہا کہ حکومت اب بھارت برانڈ کے تحت چاول بھی 25 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرے گی۔ بھارت برانڈ کے چاول کو نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا (این اے ایف ای ڈی) ، نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن (این سی سی ایف) اور کیندریہ بھنڈار آو¿ٹ لیٹس کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ حکومت نے یہ قدم چاول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اٹھایا ہے۔
اس سے قبل، مرکزی حکومت نے 6 نومبر 2023 کو 27.50 روپے فی کلو کی قیمت پر ‘ بھارت آٹا ‘ لانچ کیا تھا۔ بھارت آٹا 10 کلو اور 30 کلو کے پیک میں دستیاب ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا ہے۔ اس وقت ملک میں آٹے کی اوسط قیمت 35 روپے فی کلو ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نومبر کے مہینے میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں 10.27 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث نومبر میں اشیائے خوردونوش کی مہنگائی 8.70 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ ماہ یہ 6.61 فیصد تھا۔
ہندوستھان سماچار
