ملک کے صرافہ بازاروں میں سستی کا ماحول
نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔ تہوار کا موسم گزرنے کے بعد صرافہ بازار میں سست روی شروع ہوگئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں کی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہی۔ خاص طور پر آج زیادہ تر مقامات پر 24 اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آج ملک کے مختلف حصوں میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 62,020 روپئے فی 10 گرام سے 62,510 روپئے فی 10 گرام کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ دہلی میں آج چاندی 76 ہزار روپئے فی کلو کی سطح پربرقرارہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونے کی قیمت 62,170 روپئے فی 10 گرام رہی، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 57,000 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 62,020 روپئے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 56,850 روپئے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونا 62,020 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور 22 کیرٹ سونا 56,850 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں آج سونا فلیٹ سطح پر کاروبار کرتا نظر آرہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
