نئی دہلی ۔
کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے سرفہرست 10 کرپٹو کرنسیوں میں سے 7 کرپٹو کرنسیاں گرین زون میں اضافے کے ساتھ تجارت کرتی نظر آ رہی ہیں، جب کہ 3 کرپٹو کرنسیوں کو ریڈ زون میں کمی کے ساتھ کاروبارکرتے دیکھا جا رہا ہے۔ آج کی تجارت میں دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں ریکوری کا رجحان دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ورچوئل کرنسی آج 68 ہزار ڈالر کی سطح کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اسی طرح دنیا کی دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایتھیریم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستان میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کے لیے مجاز ایجنسی، کوائن مارکیٹ کیپ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ہندوستانی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے تک، بٹ کوائن 2 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 68,196.47 ڈالر یعنی 56.54 لاکھ روپئے کی سطح پرکاروبار کر رہا تھا۔ اسی طرح ایتھیریم کی قیمت بھی آج 0.47 فیصد بڑھ کر 3,596.52 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
کوائن مارکیٹ کیپ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق کاروبار کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کیپ میں 1.74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کیپ بڑھ کر 2.58 لاکھ کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 213.90 لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے۔
